بی جے پی کے ایک رہنما کی جا نب سے جنوبی ہند کے باشندوں کے خلاف کئے
گئے نسلی تبصروں پر کانگریس اور دیگر اپوزیشن اراکین کے ہنگامہ کے
سبب لوک سبھا کی کارروائی آج 10 منٹ کیلئے ملتوی کردی گئی۔صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ملک ارجن کھڑگے کی قیادت میں کانگریس
کے اراکین کھڑے ہوکر اس سلسلے میں تحریک التوا لانے کا مطالبہ کرنے لگے۔مسٹر کھڑگے نے سوال کیا، اس معاملے کو اگر یہاں نہیں اٹھا سکتے تو اسے
مجھے اور کہاں اٹھانا چاہئے؟ اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا وہ وقفہ صفر
کے دوران اپوزیشن اراکین کو اس معاملے کو اٹھانے کی اجازت دیں گی۔